الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک نے 161.699 مومنین کی نیابت میں عاشورہ کے دوران مراسیم زیارت ادا کیے

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک اور اس کے ایپ کی انتظامیہ نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے (161.699) مومنین کی نیابت میں ماہِ محرم اور عاشورہ کے دوران مراسیم زیارت ادا کیے۔

اس بارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے بتایا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مومنین کی بڑی تعداد نے اپنے اور اپنے عزیزوں کے نام لکھے۔ لہذا محرم کے دوران الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ میں جن مومنین کے نام درج تھے ان کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سادۃ الخدام اور دیگر شعبوں کے ارکان کو عشرہ محرم، روز عاشور دوران دونوں مقدس روضوں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ افراد کی نیابت میں زیارت پڑھی، دو رکعت نماز زیارت ادا کی اور پرسہ پیش کیا۔

انھوں مزید بتایا کہ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)".سے تھا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ میں’’نیابت میں زیارت‘‘ کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔ پورا سال’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: