مرکز برائے افریقی مطالعات کا جلوس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے نجف اشرف میں قائم ذیلی ادارے مرکز برائے افریقی مطالعات کا جمعرات کی سہ پہر 12 محرم 1444 ہجری (11 اگست 2022ء) کو سالانہ جلوس عزاء برآمد ہوا کہ جس میں نجف اشرف اور کربلا مقدسہ میں رہنے والے افریقی طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا مرکز کے سربراہ شیخ سعد ستار الشمری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: شعائر حسینی کے احیاء اور امیر المومنین(ع) اور امام زمانہ(ع) کو امام حسین(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے عراق میں مقیم افریقی برادری نے مرکز کے ساتھ مل کر یہ حسینی جلوس نکالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جلوس عزاء میدان سکوائر (ساحة الميدان) سے شروع ہوا اور مقررہ راستے سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام علی(ع) میں پہنچا کہ جہاں نوحہ خوانی اور ماتم کے بعد یہ جلوس اختتام پزیر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: