روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف نے جلوس عزاء بنی اسد میں نیاز کے 36346 پیکٹس تقسیم کیے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف نے امام حسین(ع) اور شہداء کربلا کے پاکیزہ جسموں کی تدفین کے دن کی یاد میں نکالے جانے والے جلوس عزاء بنی اسد کے لیے ٹھنڈے پانی اور نیاز کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا۔

اس بارے میں مضیف کے انچارج عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مضیف نے عزادروں میں دوپہر کے کھانے کے 36346 پیکٹس تقسیم کیے اور ایک ہزار کے قریب فوڈ پیکٹس رات کو تقسیم کیے جائيں گے اس کے علاوہ جلوس کے مقام آغاز سے مقام اختتام تک پانی کی سبیلوں کا وسیع انتظام کیا گیا تھا کہ جہاں پانی کی لاکھوں بوتلیں زائرین میں تقسیم کی گئيں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ مضیف یکم محرم سے اب تک روزانہ تین وقت زائرین میں نیاز تقسیم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: