شہداء کربلا(ع) کے یوم تدفین کی یاد میں 118 قبائلی مواکب نے جلوس عزاء بنی اسد میں شرکت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ امام حسین(ع) اور شہداء کربلا(ع) کے سوئم اور یوم تدفین کی یاد میں کربلا اور دیگر علاقوں کے قبائل نے قبیلہ بنی اسد کی سربراہی میں کربلا میں بہت بڑا جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں 118 قبائلی مواکب عزاء نے شرکت کی۔

مذکورہ بالا سیکشن کے سربراہ سید عقیل عبد الحسین یاسری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا میں مراسم عاشوراء کے اختتام کے بعد شہداء کربلا کی تدفین کے دن نکالے جانے والے قبیلہ بنی اسد کے تاریخی جلوس کے انتظامات شروع کر دیئے گئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عزاداروں کی تعداد کے حوالے سے کربلا میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں میں رکضہ طویریج کے بعد یہ سب سے بڑا جلوس شمار ہوتا ہے لہذا ہمارے سیکشن کے ارکان اس جلوس کے پورے راستے میں تمام امنی اور خدماتی انتظامات کے لیے موجود رہے، کہ جو آج بروز جمعہ ظہر کے بعد شروع ہوا اور مسلسل تین گھنٹوں سے زیادہ قبائلی مواکب کی دونوں مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

انھوں نے بتایا کہ اس جلوس میں شامل عزاداروں نے شہر کے مرکز سے 2.5 كلو میٹر دور سید جودہ کے مزار سے چلنا شروع کیا اور مدینہ قدیمہ کے گرد موجود سڑک سے ہوتے ہوئے شارع امام حسین علیہ السلام پہ پہنچے وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: