مراسیمِ عاشوراء کے اختتام کے بعد سروس ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گردونواح کی مکمل صفائی کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے نے ہر سال کی طرح زیارت عاشوراء کے اختتام پرایک وسیع صفائی مہم شروع کی ہے جس کے دوران روضہ مبارک کے بیسمنٹس اور مقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح کو صاف کیا جا رہا ہے۔

یہ مہم کئی مراحل پر ہے اور اس مہم کے پہلے مرحلے میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اندرونی صحن، ضریح مبارک والے ہال اور اس کے گرد موجود رواق کی جامع صفائی، دھونے اور معطر کرنے کا کام سرانجام دیا گیا ہے۔

مذکورہ شعبے کے سربراہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بتایا ، "جیسا کہ زیارت عاشوراء کے اختتام کے بعد روایت ہے کہ ہمارے شعبے کا عملہ صفائی ستھرائی کا ایک وسیع عمل شروع کرتا ہے جس میں روضہ مبارک کے بیسمنٹس سمیت دونوں مقامات مقدسہ اور ان سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور علاقوں کی صفائی کی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ مہم ان توسیعی مہمات میں سے ایک ہے جوسروس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی طرف سے مستقل بنیادوں پر چلائی جاتی ہیں اور اس کا آغاز زیارت مراسم عاشوراء اور عزائی سرگرمیوں کے اختتام کے بعد کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: