قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے شہداء کربلا کے یوم تدفین کی مناسبت سے نجف اشرف میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے شہداء کربلا کے یوم تدفین کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا. خواتین کی یہ مجلس عزاء شعبہ خطابت برائے خواتین کے تعاون سے نجف اشرف میں منعقد کی گئی تھی۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی انچارج محترمہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ مجلس عزاء عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیت پیش کرنے کے لئے ملک کے مختلف گورنریٹس سمیت کربلا کے متعدد شہری اور نواحی علاقوں میں منعقد کی جانے والی مجالس عزاء کا تسلسل ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "مجلس کا آغازتلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد زیارت عاشوراء پڑھی گئی، اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے (مقامات الإمام الحسين "عليه السلام") کے عنوان سے ایک عاشورائی لیکچر دیا، جس کے دوران انہوں نے شہداء کربلا کی تدفین کا واقعہ بیان کرنے کے ساتھ ساتھ امام عالی مقام کے فضائل اور سیرت مبارکہ کو بھی پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا، "مجلس کے اختتام پر نوحے اور مرثیے پڑھے گئے اور ظہور تعجیل إمام عصر والزمان(عجّل الله فرجه الشريف) کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: