الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پوسٹ آپریٹو فائبروسس کو ہٹانے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی نان سرجیکل کیتھیٹرائزیشن کامیابی سے انجام دی ہے۔
اس میڈیکل ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ایمان الحیدری نے بتایا کہ " بصرہ گورنریٹ سے تعلق رکھنے والا ایک مریض الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں ہمارے پاس لایا گیا جو شدید کمر درد میں مبتلا تھا۔ اس کی طبی تاریخ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک سال پہلے اس کی چوتھے اور پانچویں lumbar vertebrae کے درمیان ہرنیٹڈ ڈسک کو ہٹانے کے لیےسرجری ہوئی تھی۔"
انہوں نے مزید کہا،" تین ماہ تک بہتری جاری رہی، جس کے بعد کمر میں دوبارہ شدید درد واپس آ گیا، اور ہمیں تشخیص کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ پوسٹ آپریٹو فائبروسس کا کیس تھا۔"
انہوں نے کہا، "ہم نے پوسٹ آپریٹو فائبروسس کو ہٹانے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی نان سرجیکل کیتھیٹرائزیشن کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ طریقہ کار محفوظ اور غیر جراحی ہے، اور یہ مقامی اینستھیزیا کا استعمال کرتے ہوئے سونار اور ریڈیولوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے،جس میں بہتری کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے۔"