ساؤتھ ہیریٹیج سنٹرکی جانب سے مخطوطات کی تحقیق اور فہرست سازی سے متعلق ایک جدید کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ ساؤتھ ہیریٹیج سنٹرکی جانب سے مخطوطات کی تحقیق اور فہرست سازی سے متعلق ایک جدید کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ساؤتھ ہیریٹیج سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹرحسين الشرهانيّ نے کہا، "یہ کورس سینٹر کی جانب سے منعقد کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے، اور ہم نے اس کی فوری ضرورت کی وجہ سے اس کے انعقاد کا فیصلہ کیا، کیونکہ یہ مخطوطات کی تحقیق اور فہرست سازی سے متعلق ایک جدید سائنسی کورس ہے اور ہمارے عملے کی ضرورت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس صرف مرکز سے وابستہ افراد تک محدود نہیں تھا بلکہ دیگر محققین و ماہرین نے بھی اس میں شرکت کی تاکہ اس سے فائدہ اٹھانے والوں کا دائرہ مزید کیا جا سکے۔
اس کورس کےٹرینر احمد علی ماجد الحلی نے کہا کہ "یہ کورس دو ہفتے تک جاری رہے گا (پہلا ہفتہ کیٹلاگنگ کے فن کے لیے اور دوسرا ہفتہ آرٹ آف ریسرچ کے لیے)۔ "ہم اس کورس کے دوران تعلیمی لیکچرز کے علاوہ پریکٹیکل ایپلی کیشنزکو بھی شامل کریں گے، تاکہ کورس کے شرکاء کی موجود معلومات، سکلز اور صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زیر اہتمام بلا معاوضہ منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کورس کے شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ ملیں گے۔"

یہ قابل ذکر ہے کہ یہ کورس نالج ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے تاکہ تحقیق اور اشاریہ سازی کے شعبوں میں ماہرین کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: