روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت کے سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے ذی قار یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری اور برانچ لائبریریوں کے عملے کے لیے ترقیاتی تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مذکورہ مرکز میں انڈیکسنگ یونٹ کے سربراہ جناب حسین عبدالکاظم نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ملک کے ان اولین اداروں میں سے ایک ہے جس نے (Symphony) اور (Koha) سسٹنزکے ساتھ کام کیا اور ملک میں جدید ترین فہرستی نظام (MARC 21) کو متعارف کروایا، اور یہ ہی وہ اہم پروگرام ہیں جو ااس اس کورس میں شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس کورس کا مقصد کتابوں کی فہرست سازی کے حوالے سے تجربات کو پبلک اور یونیورسٹی لائبریریوں میں منتقل کرنا ہے، اور ماہرین، محققین اور طلبہ کو آن لائن وسائل کی وضاحت اور تفصیلات فراہم کرانا ہے۔"
انہوں نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں بڑی پیش رفت حاصل کی ہے، جن میں جدید ترین آفس سسٹمز اور اشاریہ سازی کے پروگرام بھی شامل ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "شرکاء کو اس کورس سے جو فوائد اور معلومات حاصل ہوئی ہیں وہ یونیورسٹی کے دفتری معاملات میں جدت اور مثبت انداز کے عکاسی بنیں گے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور مخطوطات ڈویژن کے مراکز میں سے ایک ہے۔