روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن نسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب اور شہادت کی یاد میں سالانہ پانچ روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور آج اس سلسلے کی پہلی مجلس منعقد کی گئی تھی۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ قرآن مرکز کی جانب سے اہل بیت اطہار کے ایام شہادت کے احیاء اور ان میں عزاداری کے قیام کے لئےسارا سال تمام معصومین علیہم السلام اور اہل بیت اطہار کے ایام شہادت کے موقع پر مجالس عزاء برپاء کی جاتی ہیں اور بالخصوص محرم الحرام کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب اور شہادت کی یاد میں مرکز کی جانب سے کئی عزائی پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ مجالس بھی اسی عزائی پروگرام کا حصہ ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ مجالس پانچ دن تک جاری رہیں گی، اور انسٹی ٹیوٹ کے عملے کے علاوہ قرآنی پراجیکٹس کے متعدد طلباء ان میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے کی پہلی مجلس آج منعقد کی گئی جس سے شعبہ مذہبی امور کے شیخ علی موہان نے خطاب کرتے ہوئے ان قرآنی شواہد پر توجہ مرکوز کی جن کی امام علیہ السلام نے پیروی کی۔ مجلس عزاء کا اختتام مصائب سید شہداء علیہ السلام اور اہلیبیت علیہم السلام کو یاد کرتے ہوئے سوز خوانی اور نوحہ خوانی پر ہوا۔ "