ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر نے ہائر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ دیوانیہ کے لیے ایک ڈیجیٹل لائبریری قائم کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات سے وابستہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر نے دیوانیہ میں ہائر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک ڈیجیٹل لائبریری قائم کی ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسرعمار الجواد نے کہا کہ "لائبریری میں مختلف علمی ، طبی و تحقیقی موضوعات پر ہزاروں ڈیجیٹل ذرائع (مقالہ جات اور یونیورسٹی کے مقالے، کتابیں، تحقیق اور مضامین) شامل ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر کے عملے نے اس ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے لئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کئے ہیں۔ لائبریری کا قیام انسٹی ٹیوٹ کےسربراہ کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست پرعمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ڈیجیٹل انفارمیشن سینٹر ملک میں سائنسی تحریک کی حمایت کرتا ہے، اور جدید لائبریری خدمات اور جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی میں تعاون کرتا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل وسائل کے استعمال کو آسان بنانا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کمیونٹی، محققین اور پروفیسرز کو ان جدید علمی خدماتکی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور اس مشترکہ اور نتیجہ خیز علمی تعاون جو انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو علمی فائدہ فراہم کرے گا،پر خوشی کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: