روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ آن لائن تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم نے خواتین مبلغین کے لئے (التلّ الزينبيّ أدباً وتكويناً) کے چوتھے آن لائن کورس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ سے منسلک وویمن برانچ کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ آن لائن کورس 14 محرم الحرام سے 4 صفر 1444 ہجری تک جاری رہے گا اور تبلیغ اور فیلڈ اسٹڈیز کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز پروفیسرز کی زیر نگرانی منعقد کیا جائے گا۔
اس کورس کا مقصد خواتین مبلغین کو کچھ اہم اور ضروری ثقافتی موضوعات پر لیکچرز دینا ہے
اس کورس میں شامل ہیں:
- فقہی موضوعات پر تحقیق ودروس۔
- اخلاقی موضوعات پر تحقیق و دروس۔
- عقائدی موضوعات پر تحقیق و دروس۔
- ائمہ اطہار علیہم السلام کی سیرت طیبہ سے متعلق اقتباسات۔
- منبر و تبلیغ سے متعلق تاریخی، موضوعاتی اور تبلیغی پہلوؤں پر لیکچرز۔
اس کورس میں حصہ لینے کا طریقہ:
اس کورس میں شرکت بلا معاوضہ ہے، لیکن شرکاء کو درج ذیل درخواست کردہ معلومات کو لنک پر فراہم کرنا ہوگا۔
https://t.me/Alohdoalnsoih
- پورا نام
- تعلیمی قابلیت
۔ حوزوی تعلیم
- فون نمبر.
- گورنریٹ
یہ کورس ٹیلی گرام پروگرام کے ذریعے درج ذیل پتے پر ((التلّ الزينبيّ أدباً وتكوينًا/ الدورة الرابعة)کے عنوان سے منعقد کیا جائے گا:
https://t.me/Alohdoalnsoih
واضح رہے کہ اس کورس میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی شرکاء کوانسٹیٹوٹ کی جانب سے تعریفی شیلڈز پیش کی جائیں گی