الکفیل میوزیم ڈیجیٹل گائیڈ ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والا ملک کا پہلا میوزیم ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل میوزیم نے ڈیجیٹل گائیڈ ایپلی کیشن کوعملی شکل میں متعارف کرایا ہے اور لکفیل میوزیم اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والا ملک کا پہلا میوزیم ہے۔

میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید صادق لازم نے کہا، "بین الاقوامی عجائب گھروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں جو ترقی ہو رہی ہے، اس کے مطابق ہم نے ڈیجیٹل گائیڈ ایپلی کیشن کو عملی شکل میں متعارف کرایا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "الکفیل میوزیم اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والا ملک کا پہلا میوزیم ہے۔"

لازم نے مزید کہا، "ہم نے اس شعبے میں مہارت رکھنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی، اور پھر ہم نے الکفیل سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیجیٹل گائیڈ اپلیکیشن کو اس طرح سے پروگرام کیا جو میوزیم اور اس کی پرائیویسی کے مطابق ہو۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "ڈیجیٹل گائیڈ ایپلی کیشن میوزیم میں آنے والوں کے لیے ایک گائیڈ ہے، اور انہیں میوزیم میں موجود تمام نوادراتسے منسلک بارکوڈ کے استعمال کے ذریعے ان کے بارے میں معلومات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایپلی کیشن تین زبانوں عربی، فارسی اور انگریزی میں ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: