سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے نائیجیریا کی ریاست کدونا میں منعقد کیا جانے والا قرآنی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سے نائیجیریا کی ریاست کدونا میں منعقد کیا جانے والا قرآنی کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "یہ کورس تیس دن تک جاری رہا، جس میں (100) سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ یہ کورس تلاوت و تجوید سکھانے سمیت عقائدی، فقہی اوراخلاقی لیکچرز پر مشتمل تھا جسے ریاست کدونا میں مرکز کے کوآڈینیٹرز شیخ شمس الدین اور شیخ ابراہیم موسیٰ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس کورس کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے ثقافتی اور عقائدی خزانوں میں اضافہ کرنا اور افریقی معاشرے میں تعلیمات اہل بیت کو فروغ دینا ہے۔"

انہوں نے زور دے کر کہا کہ "سنٹر براعظم افریقہ کے اکثر ممالک میں مذہبی، عقائدی اور تعلیمات القرآن کریم سے متعلق مختلف کورسز کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔"

انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ "یہ کورس دوسرے کورسز کے انعقاد کا ایک گیٹ وے ہوگا کیونکہ اس میں شرکاء کی جانب سے زبردست تعامل اور ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: