شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے نو عمر بچیوں کے ایک گروپ کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے واقعہ کربلا کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیت پیش کرنے کے لئے نو عمر بچیوں کے ایک گروپ کے لئے ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے ہر سال موسم حزن وغم کے احیاء کے لئے خصوصی عزائی منصوبہ تیار کیا جاتا ہے اور اس مجاس عزاء کا انعقاد بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ، مجلس عزاء خاص طور پر نو عمر بچیوں کے لئے منعقد کی گئی ہے تاکہ ان کے ذہنوں میں ان تصورات اور اصولوں کو مضبوط کیا جا سکے جو انقلاب حسینی کی بنیاد بنے اور ایک ایسی نسل نو کی تیاری میں کردار ادا کیا جا سکے زینبی وحسینی مقصد کا شعور رکھتی ہو اور تعلیمات حسینی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حقیقی اسلام کی علمبردار بن سکے۔

قابل ذکر ہے کہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے (الحسین علیہ السلام - ہدایت کا چراغ اور نجات کی کشتی) کے عنوان سے نوعمر بچیوں کے لئے خصوصی کورسز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 450 لڑکیوں نے شرکت کی۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد علمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعے اس عمر کی بچیوں کی فکری و ثقافتی ضروریات کو پورا کرنا اور ایک ایسی نسل نو کو تیار کرنا جو تعلیمات اسلامی سے بہرہ مند ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: