الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم 10 سالہ بچی کے ایڈرینل گلینڈ میں موجود ٹیومر کو ہٹانے میں کامیاب

الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے دس سالہ بچی کا کامیاب کوالٹیٹو آپریشن کیا ہے جو ایڈرینل گلینڈ کے ٹیومر میں مبتلا تھی۔

یورولوجی اور تولیدی سرجری کے ماہر ڈاکٹر ریاض راشد توہم نے کہا کہ ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک دس سالہ بچی کے ایڈرینل گلینڈ سے مہلک ٹیومر کو ہٹانے کے آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے ،" انھوں نے بتایا کہ " لیپروسکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹیومر کو بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "ایڈرینل غدود ایڈرینالین خارج کرتا ہے جو بلڈ پریشر اور نبض کو کنٹرول کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: