’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا دوبارہ آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز نےعشرہ محرم کے اختتام پر ’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کا تیسرا مرحلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

’’أمير القرّاء الوطنيّ’’ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد رضا الزبیدی نے کہا کہ "اس پراجیکٹ نے اپنا تیسرا مرحلہ آج دوبارہ شروع کیا ہے، جس کے ذریعے پراجیکٹ کے پچھلے ادوار میں شریک طلباء اور قاریان قرآن کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا خاص طور پر قرآن مجید کی تلاوت میں مہارت کو جانچا جائے گا، کیونکہ یہ اس منصوبے کے اہم ترین قرآنی مقاصد میں سے ایک ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ پراجیکٹ طلباء کے سماجی پہلو پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے، انہیں اخلاقی اور تعلیمی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ وہ طرز عمل جو طلباء کو معاشرے میں دکھانا چاہیے، پر بھی بہت سے اسباق دیتا ہے۔ اس کے علاو اس پروجیکٹ میں عزیز طلباء کے لیےمتعدد ثقافتی اور مذہبی پروگرام بھی شامل ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "اس پروجیکٹ کا بنیادی ہدف قرآن فہمی اور اسلامی تعلیمات کا فروغ اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے اور ان اہداف کے حصول کے لئے پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل قرآن پروگرام اور کورسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: