الکفیل یونیورسٹی ویبومیٹرکس کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی جائزہ رپورٹ برائے درجہ بندی کے مطابق عالمی سطح پر (6957) نمبر پر ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے منسلک الکفیل یونیورسٹی ویبومیٹرکس کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی جائزہ رپورٹ برائے درجہ بندی کے مطابق عالمی سطح پر (6957) نمبر پر ہے۔

ویبومیٹرکس کی اس سال کی پہلی ششماہی رپورٹ میں الکفیل یونیورسٹی ملکی سطح پر 62 ویں نمبر اور بین الاقوامی سطح پر دنیا کے (8702) نمبر پر تھی اور حال ہی میں جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق الکفیل یونیورسٹی نے عالمی یونیورسٹیوں کی سطح پر 1745 رینک کے ساتھ ترقی کی ہے۔


یہ قابل ذکر ہے کہ ویبومیٹرکس کی درجہ بندی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کا جائزہ لینے کا سب سے بڑا نظام ہے، اور اسے ایک عالمی درجہ بندی سمجھا جاتا ہے جو 20,000 سے زیادہ یونیورسٹیوں کا احاطہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کامیابی اور پیشرفت یونیورسٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی، بین الاقوامی ریفریڈ جرنلز میں سائنسی تحقیق شائع کرنے میں ان کی مدد اور دستاویزات کے ذرائیع تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: