العفاف وویمن شاپنگ کمپلیکس عراقی خواتین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے ان کی معاشی بحالی و ترقی کے لئے پیش پیش ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا العفاف وویمن شاپنگ کمپلیکس عراقی خواتین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خواتین سے مخصوص سب سے نمایاں منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ خواتین کی معاشی بحالی و ترقی کے مختلف کورسز کا انعقاد بھی کرتا ہے تاکہ ان کی تیار کردہ مصنوعات کو مقامی مارکیٹ میں متعارف کرایا جا سکے اور انھیں مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جا سکے۔

العفاف وویمن شاپنگ کمپلیکس کی انچارج سیدہ اسماء العبادی نے کہا، "جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ کمپلیس خواتین کو خصوصی طور پر اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اورعراقی خواتین کی سماجی، گھریلو اور دیگر ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہاں دستیاب متنوع مصنوعات اپنی کوالٹی اور رعایتی قیمتوں کی وجہ سے خواتین میں مقبول ہیں اور یہ شاپنگ کمپلیکس ترقی یافتہ ممالک کی مارکیٹوں سے کم نہیں۔"
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "یہ کمپلیکس خواتین کو نہ صرف معاشی طور پر مستحکم کر رہا ہے بلکہ فلاحی و سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ کمپلیکس کی جانب سے یہاں کے وویمن سٹاف اور خواتین کے لئے مختلف فنون کو سکھانے اور صارفین کے ساتھ برتاؤسے متعلق کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: