سربراہ قرآن انسٹیٹوٹ : روضہ مبارک قرآن انسٹیٹوٹ اور اپنے دیگر ثقافتی اداروں کے ذریعے معاشرے کو فکری طور پر مضبوط کرنے کا خواہاں ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹوٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک قرآن انسٹیٹوٹ اور اپنے دیگر ثقافتی اداروں کے ذریعے معاشرے کو فکری طور پر مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

نجف میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے قرآن کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق العلی نے مزید کہا کہ "اس کورس کی اہمیت اس لیے بھی بہت زیادہ ہے کہ یہ کورس اسلامی تعلیم کے اساتذہ کے لیے ہے اور اساتذہ معاشرے میں تعلیمی و ثقافتی ترقی کا پہلا زینہ ہیں۔"

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کورس کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینے میں کردار ادا کرنا ہے جہاں سب حقیقی اسلام اور قرآن کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ اور علم رکھنے والے ہوں."

العلی نے جاری رکھا، "ہمارا معاشرہ جو میڈیا کے ذریعے جس فکری اور ثقافتی جنگ کا شکار ہے، ہم سب سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے طلباء اور طالبات کے دلوں اور روحوں میں حقیقی ایمان کو مستحکم کرتے ہوئے کام کریں، کیونکہ وہ قوم کا مستقبل ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: