روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرِ سر پرستی ابن رشد ڈگری کالج میں دوسرا حسینی سیمینار.....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ
بروز جمعرات 6 مارچ 2014 کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سر پرستی ابن رشد ڈگری کالج میں حضرت زینب (ع) کے جشن میلاد کے موقع پر دوسرا حسینی سیمینار منعقد ہوا کہ جس میں بغداد اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے خطباء اور سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی .
سیمینار کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے ہوئی اور اس کے بعد ابن رشد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کاظم کریم رضا جابری نے خطاب کیا اور کہا کہ حسینی قضیہ کسی زمانے کے ساتھ خاص نہیں ہے لہٰذا ضروری ہے سانحہ کربلا اور قضیہ حسینیہ کو ایام عاشورہ سے منحصر نہ کیا جائے کیونکہ اگر امام حسین (ع) اور اہل بیت (ع) کا خون نہ ہوتا تو ہم تک کبھی بھی اسلام نہ پہنچتا.
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے سید محمد موسوی نے خطاب کیا اور حاضرین کو حضرت زینب سلام الله عليها کے جشن میلاد پہ مبارک باد پیش کی اور سانحہ کربلا کے اغراض و مقاصد کے بارے میں گفتگو کی. اس کے بعد سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے صدر جناب حسن جعفر نے خطاب کیا اور اس سیمینار کے پروگراموں کے باے میں حاضرین کو بریفنگ دی.
اس سیمینار میں 17 خطباء نے مختلف موضوعات پر تقاریر کی اور سانحہ کربلا، اس کے اثرات اور مؤمنین کے ذمہ داریوں کے بارے میں نہایت مفید گفتگو کی.
اس سیمینار کے آخر میں خطباء، انتظامیہ اور سیمینار کے انعقاد میں تعاون کرنے والے حضرات میں شیٹس تقسیم کی گئیں.

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: