شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے ذی قار گورنریٹ کے اساتذہ اور اسکول منتظمین کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے ذی قار گورنریٹ کے اساتذہ اور اسکول منتظمین کے ایک گروپ کے لیے (تصنيف بلوم للأهداف التربوية) کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ شعبے کے تربیتی ڈویژن کے پروفیسر کرار حسین الماموری نے کہا: "یہ ورکشاپ شرکاء کو بلوم کی درجہ بندی کے مطابق علم اور تدریسی مہارت فراہم کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے جو انھیں سائنسی طریقہ کار کے مطابق اہداف کو تشکیل دینے اور استعمال کرنے کے قابل بنائے گی۔ "

انہوں نے مزید کہا، "اس ورکشاپ میں کئی تعلیمی و تدریسی موضوعات شامل تھے، جن میں سب سے اہم تعلیمی اہداف کی تعریف، بلوم کے اہداف کی درجہ بندی کا علم، اور طرز عمل کے اہداف کو تشکیل دینے کا طریقہ تھا۔"

انہوں نے کہا، "اس ورکشاپ میں مختلف ٹیسٹ بھی شامل تھے۔ یہ ورکشاپ تین دن تک جاری رہئ اور پر دن پانچ گھنٹے کے تعلیمی و تربیتی سیشنز پر مشتمل تھا۔ اس ورکشاپ میں (40) ٹرینیز نے شرکت کی تھی۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ترقی اور پائیدار ترقی کا محکمہ مختلف شعبوں اور تخصصات میں روضہ مقدس سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں سے وابستہ کیڈرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ورکشاپس اور سائنسی کورسز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: