روضہ مبارک حضرت عباس (ع) القطارہ حادثے کے متاثرین کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔

کربلا مقدسہ کے مغرب میں واقع القطارہ کے متاثرین کو بچانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹس کا عملہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔

کربلا میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل طاہر حامد حسن نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ٹیموں کی اس ریسکیو آپریشن میں شرکت کے ساتھ ساتھ جائے حادثہ تک اس کی مسلسل لاجسٹک مدد کی فراہمی کو سراہا ہے۔


واضح رہے کہ کربلا مقدسہ میں القطارہ کے قرب میں کل بروز ہفتہ مٹی کا تودہ گرا تھا جس کے نتیجے میں متعدد اقفراد ملبے تلے دب گئے تھے اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں اس حادثے کے متاثرین کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: