قرآن انسٹی ٹیوٹ نکی جانب سے حفظ القرآن منصوبے میں منتخب ہونے والے طلباء کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

آج بروز ہفتہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے مقدس شہر کربلا کے لئے شروع کئے جانے والے حفظ القرآن منصوبے میں منتخب کئے جانے والے طلباء کے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ استقبالیہ تقریب حفظ یونٹ کے زیر اہتمام العلقمي سروس کمپلیکس میں منعقد کی گئی تھی۔
اس منصوبے میں رجسٹریشن سے قبل طلبا ء کی مقدس کتاب کو صحیح طریقے سے پڑھنے کی صلاحیت کا ایک ابتدائی امتحان لیا گیا تھا۔ جس کے بعد رواں ہفتے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے منتخب ہونے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا مقدسہ اور دیگر گورنریٹس میں حفظ قرآن کے ایک پروجیکٹ کا انعقاد کر رہا ہے، جہاں حفظ کے اسباق کے علاوہ طلباء کو تعلیمی، اخلاقی، تلاوت، صوت و غنم اور دیگر اہم قرآنی موضوعات پر دروس بھی دیئے جاتے ہیں۔ حفظ قرآن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اس کے تمام تقاضوں کے ساتھ، طلباء کے تفریحی پروگرام اورثقافتی ٹورزکا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: