ہفتہ ثقافت میں روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی نمائش گاہ کی انفرادیت.......

روضہ مبارک امام حسین(ع) کی نمائش گاہ
پاکستان کے شہر اسلام آباد میں حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے جاری ہفتہ ثقافت کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں پہلی مرتبہ کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے خواتین کے لیے الگ جگہوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے نمائشی ہال میں ایک جگہ آنے والوں سے امام حسین(ع) کے ساتھ اس عہد نامے پر دستخط لیے جارہے تھے کہ وہ کبھی بھی نماز کو ترک نہیں کریں گے۔ ایک دوسری جگہ پر آنے والے احباب کے لیے امام حسین(ع) کے نام عریضہ لکھنے کا انتظام تھا جب کہ تیسری جگہ پرروضہ مبارک امام حسین(ع) کے گنبد پر لہرانےوالا علم رکھا گیا تھا ۔چوتھی جگہ انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست زیارت کرنے اور نیابت میں زیارت کروانے کے لیے نام لکھے جا رہے تھے اور اسی طرح بہت سی دوسری اشیاء امام حسین (ع) کی نمائش گاہ میں موجود ہیں ۔
یہ بات واضح رہے کہ یہ ہفتہ ثقافت برصغیر میں اپنی نوعیت کا منعقد ہونے والا پہلا پروگرام ہے اس سے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں گزشتہ سال 13 رجب کے موقع ہر پانچ روزہ جشن منعقد کیا گیا تھا اور وہاں پر بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اردو زبان میں ترجمہ شدہ منشورات کی نمائش لگائی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: