روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے قطارہ امام علی علیہ السلام میں موجود ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی فورسز کو 2000 سے زائد فوڈ پیکٹس فراہم کئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے مسلسل تین روز تک قطارہ امام علی علیہ السلام میں موجود ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی فورسز کو 2000 سے زائد فوڈ پیکٹس فراہم کئے ہیں۔
شعبہ مضیف کے سربراہ کے انتظامی معاون جناب علاء عبد الحسین نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایات پر ہم نے قطارہ میں موجود ریسکیو ٹیموں اور سیکورٹی فورسز کو 2,000 سے زائد فوڈ پیکٹس فراہم کئے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مضیف ہمیشہ بحرانوں اور ہنگامی صورتحال میں خوراک اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا ہے اور اور ہمارا عملہ ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہوتا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ،"قطارہ امام علی علیہ السلام میں ہمارا کام اب تک تین دن سے جاری ہے۔ ہم ریسکیو ٹیموں اور یہاں موجود تمام لوگوں کوکھانوں کے علاوہ پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کربلا مقدسہ میں القطارہ کے قرب میں بروز ہفتہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد اقفراد مٹی تلے دب گئے تھے اور سول
ڈیفنس کی ٹیمیں اس حادثے کے متاثرین کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹس کا عملہ بھی اس ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: