شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے امام سجاد علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے امام سجاد علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔ یہ مجالس جو پانچ روز تک جاری رہیں گی، روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی مجلس عزاء21 محرم الحرام بروزہفتہ منعقد کی گئی تھی جس میں زائرین کرام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے شرکت کی۔

شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے سربراہ عبدالصاحب الطائی نے کہا: ہم ہر سال مشروع أمّ البنين(عليها السلام) التبليغيّ کے ضمن میں اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے محافل اور مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ امام سجاد علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد منعقد کی جانے والی یہ پانچ روزہ سالانہ مجالس عزاء بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مجالس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تشریفات ہال میں صبح و شام منعقد کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا: ان سالانہ مجالس کے مارننگ و ایوننگ سیشنزسے ہمارے شعبے کے مبلغین خطاب کرتے ہوئے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، زہد و تقوی، علمی خدمات اور مصائب بیان کرتے ہیں اور مذہب اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے مبلغین اس بات کا اعادہ بھی کر رہے ہیں کہ کس طرح دین اسلام کی تعلیمات کے پرچار کے لئے امام سجاد علیہ السلام نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا اور اپنے والد سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مشن کو جاری رکھا اور امام حسین(ع) کے برپا کردہ انقلاب کو اپنی پھوپھی اور اسیران کربلا کے ہمراہ آب حیات پلایا اور زندگی کی آخری سانسوں تک انقلاب عاشوراء کا دفاع کیا اور دنیا کو اس عظیم انقلاب کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور اس کے ثمرات کو ہر خطے تک پہنچا دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: