روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹوٹ سے منسلک میں قرآن پرنٹنگ سینٹر نے قرآن مجید کی خطاطی کے لیے المسابقة الأولى لجائزة الثقلين کے عنوان سے کے پہلے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
مرکز کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق خطاطی قرآن کا یہ مقابلہ رسم الخط النَّسخ میں ہو گا، جس میں دس عراقی خطاط حصہ لیں گے اور خطاط کو قرآن مجید کی تین آیات لکھنے کے لئے دی جائیں گی۔ مقابلے میں شرکت کی شرائط یہ ہیں:
1- مقابلے میں شرکت کے خواہشمند خواتین وحضرات کو 2 ملی میٹر سے بڑے سائز کا قلم استعمال کرتھ ہوئے 40x30 سائز کے کاغذ پر سیاہ عربی سیاہی اور نسخ رسم الخط میں دو نعتیہ اشعار اور مندرجہ ذیل دو آیات لکھ کر قرآن انسٹیٹوٹ بھجنا ہوں گی:
پہلی آیت: ((وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ)) سورة آل عمران آیت 104
دوسری آیت: ((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ ۖ نُورُهُمْ
يَسْعَىٰ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ)) سورة التحريم آيت 8۔
2- خطاطی کے نمونے اس اعلان کے دو ہفتوں کے اندر جمع کراوانے ہوں گے، جن میں سے بہترین دس اندراجات کا انتخاب کیا جائے گا۔ اندراجات وصول کرنے کا آخری دن 10 صفر ہے۔
3- شرکاء کو اصل نسخہ، مکمل نام، ایڈریس اور فون نمبر کے ساتھ قرآن انسٹیٹوٹ مجمع الإمام الصادق (عليه السّلام) في منطقة باب الخان کو بھیجا جائے۔
4- مرکزمنتخب اور غیر منتخب تحریری اندراجات کو واپس کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔
مقابلے کے انعامات یہ ہیں:
1- پہلے فاتح کو پچاس لاکھ عراقی دینار کا انعام دیا جائے گا۔
2- باقی شرکاء کو ساڑھے تین ملین عراقی دینار کا تحفہ دیا جائے گا۔