قرآن مرکز نجف اشرف کے طلباء کی جانب سے امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن اسٹیٹوٹ سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف کے حفظ قرآن کے طلباء نے امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

قرآن مرکز نجف کے ڈائریکٹر مہند المیالی نے کہا کہ "ان مجالس کے قیام کا مقصد اپنےمذہبی تشخص کو مستحکم کرنا، اہل بیت علیہم السلام کے ایام شہادت کا احیاء کرنا اور طلباء کوحسینی تعلیمات کے بارے میں تعلیم دینا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ان تعلیمات کے فروغ کے لئے کردار ادا کر سکیں۔ ."

انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی گائیڈنس اینڈ میمورائزیشن یونٹ کے سربراہ عبد الحميد الصغير نے اپنی طرف سے مزید کہا: "حفظ قرآن کے طلباء نے مسلسل دوسرے سال ان حسینی مجالس کا انعقاد کیا ہے۔ امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منعقد کی گئی یہ مجلس تین دن تک جاری رہے گی۔

مجلس کا آغاز طالب علم محمد حسن نزار نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد طالب علم مهدي محمد راتب نے امام سجاد کی مصیبتوں کو یاد کرتے ہوئے مرثیہ خوانی کی۔ اس کے بعد جناب شیخ قاسم الجنابی نے مجلس سے خطاب کیا اور مجلس کے اختتام پر رادود أمير النجفي نے نوحہ خوانی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: