کربلا ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر: روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زرعی منصوبے جدید آبپاشی اور پیداواری ٹیکنالوجی کے حامل ماڈل منصوبے ہیں۔

کربلا ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر کے ایک وفد نے روضہ مبارک کے متعدد زرعی منصوبوں کے دورے کے دوران اس بات کا اظہار کیا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زرعی منصوبے جدید آبپاشی اور پیداواری ٹیکنالوجی کے حامل ماڈل منصوبے ہیں۔

کربلا ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر کے پلاننگ اینڈ فالو اپ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ،نزار عبد الرضا نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے منصوبے بہت خاص منصوبے ہیں، اور ہمارا آج کا دورہ ان منصوبوں (الفردوس، العولی اور الساقی منصوبوں) کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے ، دونوں اداروں کے درمیان تجربات اور امکانات سے فائدہ اٹھانے اور ان کے تبادلے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقے تلاش کرنے اور ان پیداواری منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہے۔ "

اس موقع پر کربلا ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر میں ایگریکلچر گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ کی سربراہسيّدة ضحى خالد نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے خاص طور پر آبپاشی کے منصوبے اور مرغیوں کی افزائش کے جدید منصوبے بہت اہم اورعراق میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے تصور کئے جاتے ہیں اور کربلا کے مقدس شہر میں ایسے منصوبوں کی موجودگی باعث فخر ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: