روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک وفد نے قطارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وفد نے اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے نے نہ صرف متاثرین کے اہل خانہ بلکہ تمام عراقیوں کے دلوں کو دہلا دیا ہے۔
وفد نے بصرہ گورنریٹ کے ایک خاندان، جس نے قطارہ حادثے میں اپنے تین بیٹے کھو دیے تھے، سے تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر متاثرہ خاندان نے قطارہ ریسکیو آپریشن میں شریک امدادی ٹیموں اور تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ خاندان نے امدادی کاروائیوں میں شرکت اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے عظیم انسان دوست کردار کو بھی سراہا۔
دورہ کرنے والے وفد نے سوگوار خاندان کو مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کا بینر بھی پیش کیا۔