قرآن انسٹیٹوٹ کی جانب سے خصوصی کتابوں کے ذریعے قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے (ذلك الكتاب) کے عنوان سےمقابلے کے آغاز کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹوٹ نے خصوصی کتابوں کے ذریعے قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے (ذلك الكتاب) کے عنوان سے ایک مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

مقابلے کے مقاصد:

معاشرے میں پڑھنے کی تحریک کو اس طرح فعال کرنا جس سے قرآنی ثقافت کو پھیلانے میں مدد ملے۔

معاشرے کے افراد میں رواداری اور اعتدال کی قرآنی اقدار کو پھیلانا۔

معاشرے کے افراد کے درمیان مشترکہ قرآنی بنیاد پر تعلق کے احساس کو مضبوط کرنا۔

کچھ معاشرتی اصولوں کا جائزہ لینا اور ان اقدار اور آداب کو قرآنی بنیادوں پر استوار کرنا۔

قرآنی ثقافت کے ذریعے عوامی بیداری کو فروغ دینا اور بہت سے سماجی مسائل کو حل کرنے کے لیے اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مقابلہ میں شرکت کے لئے کیٹگریز بلحاظ عمر:

براعم : 8 سے 12 سال کی عمر تک۔ یہ کیٹیگری پرائمری اسکولز کی تیسری کلاس سے لیکر چھٹی کلاس کے بچوں کے لئے ہے۔

الأشبال: 13-18 سال کی عمر تک۔ یہ کیٹیگری مڈل اور ہائی اسکولز کے بچوں کے لئے ہے۔

الشباب: 19-25 سال تک ، یہ کیٹیگری یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے ہے۔

مقابلے کے مراحل:

- پہلا مرحلہ / الشعاع: اس مرحلے میں شرکاء کو اپنی کیٹیگری کے مظابق کتابیں پڑھنی ہیں جس کے مطابق براعم کو دو کتابیں، الأشبال کو(3) کتابیں، اور الشباب (8) کو کتابیں پڑھنی ہیں۔

دوسرا مرحلہ / النور: اس مرحلے میں مقابلہ کرنے والے براعم کو (5) کتابیں، الأشبال کو (7) کتابیں، اور الشباب کو (10) کتابیں پڑھنی ہیں۔

تیسرا مرحلہ/ الضياء: اس مرحلے میں مقابلہ کرنے والے براعم کو (8) کتابیں، الاشبال کو(10) کتابیں، اور الشباب کو (12) کتابیں پڑھنی ہیں۔

چوتھا مرحلہ / المشقات: اس مرحلے میں مقابلہ کرنے والے براعم کو 10 کتابیں ، الاشبال کو (15) اورالشباب کو (18) کتابیں پڑھنی ہیں۔

مقابلے کی شرائط یہ ہیں:

شرکت کے لئے عمر کے مخصوص کردہ گروپوں میں سے ہونا ضروری ہے۔

مقابلے کے لیے رجسٹریشن 1/9/2022 سے 10/30/2022 تک کی جائے گی۔

حصہ لینے کے خواہشمند حضرات مقابلے کے لیے ٹیلی گرام 07717786781 پر ڈیٹا فارم پر کریں۔

مقابلے کے لئے منتخب ہونے والے شرکاء کو پہلے مرحلے میں کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ ایک کتاب پڑھ کر اس کا خلاصہ تین منٹ سے زیادہ کے ویڈیو کلپ کے ذریعے مقابلہ کے ٹیلیگرام پر بھیجنا ہو گا۔
2023 کے موسم بہار کی تعطیلات کے اختتام پر جیوری کمیٹی کی جانب سے پہلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے والے شرکاء کو انٹرویو میں شرکت کرنا ہوگی۔

مقابلے کے انعامات:

1 - براعم:

پہلا فاتح: 3,000,000 دینار

دوسرا فاتح: 2,000,000 دینار

تیسرا فاتح: 1,000,000 دینار

2 -الاشبال:

پہلا فاتح: 3,500,000 دینار

دوسرا فاتح: 2,500,000 دینار

تیسرا فاتح: 1,500,000 دینار

3- الشباب:

پہلا فاتح: 5,000,000 دینار

دوسرا فاتح: 3,000,000 دینار

تیسرا فاتح: 2,000,000 دینار

4- تمام کیٹیگریز سے چوتھی سے دسویں پوزیشنز حاصل کرنے والے شرکاء کے لئے:

امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرنا (ایک عزیز یا ساتھی کے ساتھ) یا (500,000) ہزار دینار کا مالی انعام بھی موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: