کیئر ڈویژن کے عملہ کی اہم ذمہ داریاں اور زائرین کرام کے لئے متنوع خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کا عملہ اپنے ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کرام کو متنوع خدمات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ سرگرم عنل رہتا ہے اور مخصوص ایام زیارت ، شب جمعہ اور ہفٹہ وار چھٹی کے دن عملے کا کام کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

ان کوششوں کے بارے میں مذکورہ ڈویژن کے انچارج قاسم علی عباس نے کہا: " یوں تو ڈویژن کے عملے کے ذمہ متعدد کام ہیں،ین میں سے اہم ترین ذمہ داری زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژن کا عملہ زائرین کے روضہ مبارک میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لئے خصوصی اقدامات کرتا ہے تاکہ ان کی آمدورفت کو آسان اور ہموار بنایاجا سکے۔
انہوں نے مزید کہا، "ہمارا عملہ روضہ مبارک کی صفائی کا کام بھی انجام دیتا ہے، جس میں دیواروں، فانوس اور شیشوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ حرم کے تمام دروازوں اور ضریح مبارک کی صفائی اور دیکھ بھال کا کام بھی شامل ہے۔
نیز حرم مقدس کے اندر نماز کے لیے جگہوں کی تیاری اور مزار مقدس کے تہہ خانے کو زائرین کے لیے خالی کرنا بھی ڈویژن کے عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ڈویژن کے عملے کو سونپے گئے دیگر کاموں میں سے قرآن اور دعاؤں کی کتابوں کو ترتیب دینا اور زائرین کرام کو نماز اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے زیارت کی کتابیں اور سجدے گاہ بھی فراہم کرنا ہے۔ "

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئرڈویژن کے عملے کی ذمہ داریوں میں صحن کی دھلائی، صفائی ستھرائی، قالین کی تبدیلی، باجماعت نماز کا انتظام، صحن کی تزیین و آرائش اور دیگر بہت سے کام شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: