انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں الجمہوریہ اسٹریٹ کی ترقی و بحالی کے لئے کئی اہم کام کئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں الجمہوریہ اسٹریٹ کی ترقی و بحالی کے لئے کئی اہم کاموں میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

پراجیکٹ مینیجر انجینئر زید عاقل عباس نے کہا، "ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے جنرل سیکرٹریٹ کی رہنمائی میں، الجموریہ اسٹریٹ پروجیکٹ کی ترقی میں ایک موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے عملے نے پانی اور پینے کے لئے فلٹرڈ پانی کی پائپ لائنز کے علاوہ سیوریج لائنز بچھائی ہیں۔ گرم موسم سے بچنے کے لئے آبی فوار والے (146) پنکھےلگائے ہیں جبکہ دھوپ اور گرمی کی حدت سے بچاؤ کے لئے مذکورہ بالا گلی میں دھاتی کالمز کا استعمال کرتے ہوئے سن شیلڈز لگائی گئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے شارع جمہوریہ کے متعدد مقامات پر جدید کیمرے لگائے گئے ہیں۔ نگرانی کے لئے یہ جدید کیمرے دونوں مقامات مقدسہ اور کربلا گورنریٹ کی طرف سے فراہم کیے گئے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ،" ہمارے عملے نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہر روز ۱۲ گھنٹوں کی اوسط کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: