قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے احکام تلاوت کورس کے طلباء کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی تلاوت یونٹ نے احکام تلاوت کورس کے طلباء کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے انچارج جناب احمد الزملی نے کہا کہ "اس امتحان میں بیس طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ان طلباء نے تین ماہ پر مشتمل کورس کے دوران احکام تلاوت سے متعلق تعلیمی و تربیتی سیشنز میں شرکت کی تھی۔ یہ کورس سيد ذو الفقار السعبري منعقد کیا گیا تھا اور ہر ہفتے دو تعلیمی و تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جاتا تھا۔"۔

قابل ذکر ہے کہ ادارہ القرآن پورے سال قرآنی پروجیکٹس اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں قرآنی بنیاد کو وسعت دینا ہے، اپنے مسلسل کورسز کے ذریعے سینکڑوں قرآنی پروفیسرز اور طلباء کو فارغ التحصیل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: