الکفیل ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ سینٹر نے تجارتی مصنوعات کے لیبلز کی تیاری کے لئے فیکٹری کھولنے کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے الکفیل ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ سینٹر نے تجارتی مصنوعات کے لیبلز کی تیاری کے لئے ایک فیکٹری یا جسے تجارتی طور پر فلیکسو پرنٹنگ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے جلد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

الکفیل ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹرسيد محمد آل تاجر نے کہا کہ "عراق کی مقامی مارکیٹ میں اب تجارتی مصنوعات کےاسٹیکرز اور لیبلز کی تیاری میں مہارت رکھنے والی فیکٹری نہیں ہے، حالانکہ یہ صنعت بنیادی مقامی صنعتوں میں شامل ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا، "ہم اب روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی اپنی فلیکسو پرنٹننگ فیکٹری کے قیام پر کام کر رہے ہیں، جسے اگلے سال کے شروع میں کھولنے کا منصوبہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس حوالے سے مشینری اور آلات کی تیاری میں مہارت رکھنے والی سب سے اہم جرمن کمپنیوں سے معاہدہ کیا گیا ہے، جن میں جرمن کمپنی کالوس بھی شامل ہے۔ ہم مشینری کی تنصیب کے لیے ایک ورک پلان تیار کرنے کے عمل میں ہیں اور نئے سال کے آغاز میں پروڈکشن لائنز پر کام کیا جائے گا۔"

انہوں نے کہا " یہ منصوبہ دو طرح سے خدمات فراہم کرے گا، پہلی خدمت روضہ مبارک سے منسلک تجارتی و کاروباری اداروں کے لیے اور دوسری سرکاری اور نجی شعبوں سے منسلک اداروں کے لئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: