الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم ن ذیابیطس میں مبتلا مریضہ کی بینائی بحال کرنے میں کامیاب

الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ذیابیطس میں مبتلا ایک مریضہ کی بینائی بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو ریٹینا کو نقصان پہنچنے کے بعد اپنی بینائی سے محروم ہو گیا تھا۔

آئی سرجن ڈاکٹر حیدر عباس نے بتایا کہ ہم نے ایک 35 سالہ خاتون کی آنکھوں کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اسے ذیابیطس ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھوں میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ خاتون اپنی بینائی مکمل طور پر کھو چکی تھی اور وہ چلنے پھرنے کے لیے دوسروں کی محتاج تھی، بصارت کی بحالی کے لئے اس لیے ہمیں آنکھ کے پردے کو کاٹ کر سیال کو ہٹانا پڑا اور ریٹینا کی سطح پر موجود فائبرائڈز کو مکمل طور پر ختم کیا۔"

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ریٹینا میں کوئی سوراخ نہیں ہوا اور ہمیں آنکھ کے اندر سلیکون لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ مریضہ کی بینائی واپس آ گئی اور وہ انشااللہ معمول کی زندگی گزارے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: