روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے لئے مراکز قائم کرنا شروع کر دیئے ہیں کہ جن میں گمشدہ اور لاپتہ افراد کی مدد اورک خدمت کے لیے تمام تر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ مراکز بابل ، نجف ، اور بغداد گورنریٹس کے تمام مرکزی راستوں اور شاہراہوں اور اہم سڑکوں کہ جو زائرین کرام استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پر قائم کئے جا رہے ہیں۔
۔
انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار جناب صاحب حسن نے کہا، "انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے نجف گورنریٹ کے راستے میں آٹھ مراکز اور بابل گورنریٹ کے راستے پر دس مراکز اور دارالحکومت بغداد کی جانب راستوں میں چھ مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا، "ان مراکز کو پیلا رنگ دیا گیا ہے۔ یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہوں گے اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہو گی جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد ملے گی خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو تلاش کرنے اور ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لئے۔ ان مراکز میں یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن اور الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے رضاکار دن رات اپنی خدمات پیش کریں گے۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہمارا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معزز زائرین کو مفت مواصلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سڑکوں پر کیمرے بھی لگائے جائیں گے تاکہ کربلا مقدسہ میں آنے والے زائرین کی تعداد معلوم ہو سکے۔ "
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مراکز لاپتہ بچوں ، بوڑھوں اور دیگر غیر ملکی زائرین کی مدد کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔