العمید یونیورسٹی اپنا پہلا سائنسی میگزین شائع کرنے کی تیاری کر رہی ہے،

العمید یونیورسٹی اپنے پہلے سائنسی میگزین کا پہلا شمارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا عنوان ہے (العمید جرنل فار میڈیکل ریسرچ اینڈ ہیلتھ سائنسز)، جس میں یونیورسٹی سے منسلک پروفیسرز اور تدریسی محققین کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز اور اداروں کے پروفیسرز اور محققین کی سائنسی تحقیق کو شائع کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے صدر پروفیسر معید الغزالی نے کہا کہ "یونیورسٹی سائنسی اشاعت کے لیے دار السفیر کی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ اس کام سے متعلق تمام معاملات کو مکمل کیا جا سکے اور یونیورسٹی کے اہم علمی و تحقیقی کام کو متعرف کروایا جا سکے۔ "

انہوں نے اس جریدے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، " یہ جریدہ تحقیق کے عمل کی حمایت اور ترقی کے لیے ہے اور اداروں اور یونیورسٹیوں کے لیے اپنی سائنسی اور علمی پیشرفت کو متعارف کروانےکا ذریعہ ہو گا اور ان اداروں کی علمی و سائنسی تحقیق کی عکاسی کرے گا۔ "

انہوں نے مزید کہا، "جو محقق اپنی ٹھوس سائنسی تحقیق کو یونیورسٹی کے جریدے کے پہلے شمارے میں شائع کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی سائنسی تحقیق کو اشاعت کے لیے تیار کر کے جریدے کے لنک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں، جو اس دن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہو جائے گی۔"

انہوں نے مزید کہا، "میگزین کو العمید یونیورسٹی کے یوم تاسیس (11/24/2022 ) کے موقع پر شائع کیا جائے گا۔ "
میگزین کا تعلق تمام میڈیکل کے تمام شعبہ جات سے ہے اور یہ فارماکولوجی، دندان سازی اور نرسنگ سمیت تمام میڈیکل فیلڈز کو اشاعتی خدمات فراہم کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ العمید یونیورسٹی سائنسی حقیقت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، تاکہ ملک میں سائنسی اور تحقیقی میدان میں پیشرفت حاصل کی جا سکے اور عراق میں علمی و تحقیقی اشاعت کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: