عراقی یونیورسٹیز کے طلباء کا سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور انقلاب حسینی کے احیاء کے لئے کربلا مقدسہ میں سالانہ ماتمی جلوس

آج صبح بروز ہفتہ (28 محرم الحرام) عراقی یونیورسٹیز کے طلباء نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور انقلاب حسینی کے احیاء کے لئے کربلا مقدسہ میں سالانہ ماتمی جلوس نکالا۔

وراث الأنبياء یونیورسٹی کے ڈاکٹر ھمام الخفاجی نے اس ماتمی جلوس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، "آج عراقی یونیورسٹیز کے طلباء کی ایک بڑی تعداد اپنے پروفیسروں کے ساتھ امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابا الفضل العباس علیہ السلام سے تجدید عہد کے لیے جمع ہے۔ یہ ماتمی جلوس ہر سال زیارت اربعین کے آغاز سے پہلے نکالا جاتا ہے، جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیاں شامل ہوتی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی، "اس تعزیتی سرگرمی کے ذریعے، ہمارا مقصد جوانوں میں اس حسینی نقطہ نظر کی پابندی کو مضبوط کرنا ہے، جو تمام نوجوانوں، خاص طور پر یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ایک چمکتا ہوا چراغ ہے۔"

یہ جلوس عزاء روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام سے متصل شارع قبلہ سے شروع ہوا اور روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام میں پہنچا اور پھر ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں اختتام پذیر ہوا۔
روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پہنچنے پر عزادار طلباء نے ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: