قرآن یونٹ نے ماہ محرم کے لیے اپنے ہفتہ وار پروگرام (فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کی سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ مذہبی رہنمائی برائے خواتین سے منسلک قرآن یونٹ نے محرم الحرام کے مہنیے کے لیے اپنے ہفتہ وار پروگرام (فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) کی سرگرمیوں کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک میں خواتین کی مذہبی رہنمائی کے شعبے سے وابستہ یونٹ کی سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے کہا کہ " محرم الحرام کے اختتام کے ساتھ ہی یونٹ کی جانب سے اس مہینے کے لئے مرتب کیا گیا ہفتہ وار ثقافتی پروگرام (فاسْأَلُوا أهْلَ الذِّكْر) بھی اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اس سلسلے کا آخری پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےامام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمنٹ میں ہوا جس میں خواتین زائرین اور مدرسہ فدک الزہراء (سلام اللہ علیہا) کی طالبات نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا اور اس ہفتہ قرآن مجید کے گیارہویں پارے کی تلاوت کی گئی۔"
انہوں نے کہا، "اس کے بعد حاضرین نے مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی، جس کے بعد امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء سے شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ نے خطاب کرتے ہوئے امام علی بن الحسین السجاد علیہ السلام کی سیرت مبارکہ کے اقتباسات پیش کئے، اس کے بعد خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی اہلکار نے ایک فقہی موضوع پر مشتمل لیکچر دیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام صرف خواتین تک محدود نہیں تھا بلکہ اس پروگرام میں بچوں نے بھی حصہ لیا۔ پروگرام میں بچوں کے لئے ایک ڈرائنگ ورکشاپ منعقد کی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: