زائرین اربعین کے استقبال کے لئے شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کا عملہ بھرپور تیاریاں کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شیخ کلینی خدماتی کمپلیکس کے عملے نے زیارت اربعین کے لیے آنے والے زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے استقبال اور انھیں مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کے انچارج علی مہدی الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "کمپلیکس کا عملہ ہر حوالے سے زائرین اربعین کے استقبال اور انھیں خدمات فراہم کرنے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ شیخ کلینی کمپلیکس کربلا شہر کے مرکز سے 17 کلومیٹر دور کربلا بغداد روڈ پر واقع ہے۔ 21104 مربع میٹر رقبہ پر قائم یہ کمپلکس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ان بیرونی سائٹس میں سے ایک ہے کہ جو کربلا آنے والے راستوں پر زائرین کی خدمت کے لیے تعمیر کی گئی ہیں۔ یہ کمپلیکس ہر سال زیارت اربعین کے دوران لاکھوں زائرین کو طبی خدمات سمیت متعدد خدمات فراہم کرتا ہے اور اس سال بھی ہم 500 ہزار سے زیادہ زائرین کی کمپلیکس میں دآمد کی توقع کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، " شدید گرم موسم کے پیش نظر کمپلیکس میں درجنوں ریفریجریٹنگ ڈیوائسز لگائی گئی ہیں اور کمپلیکس کے صحن کو بھی سارن سے ڈھانپا جا رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم نے پینے کے پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے بھی کولنگ کا ایک نظام قائم کیا ہے جس کی گنجائش 10,000 لیٹر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: