الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن "الاحد" کی جانب سے اسکاؤٹنگ ٹیمز پروگرام میں شامل طلباء کے لیے امام زین العابدین علیہ السلام کیمپ کا انعقاد

الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن "الاحد" کی جانب سے اسکاؤٹنگ ٹیمز پروگرام میں شامل طلباء کے لیے امام زین العابدین علیہ السلام کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ شیخ كليني کمپلیکس میں منعقد کیا گیا تھا جس میں 140 طلباء نے شرکت کی۔

اس سکاؤٹنگ کیمپ کے انچارج جناب عباس محسن نے کہا، "کئی دن تک جاری رہنے والے اس سکاؤٹس کیمپ میں طلاب کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے متعدد ثقافتی، تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں اور علمی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کیمپ میں شامل 140 طلباء نے روضہ مبارک حضرت امام علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا۔ علماء کرام سے ملاقاتیں بھی پرگرام کا حصہ تھیں۔ فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں اور ڈائیلاگ سیشنز بھی اس کیمپنگ پروگرام میں شامل تھے۔"

انہوں نے کہا کہ "اس کیمپ کے قیام کا مقصد ایک باشعور اور تعلیم یافتہ نسل تیار کرنا ہے جو اپنی ثقافتی و سماجی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہو۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: