سنٹر فار افریقن سٹڈیز نے زیارت اربعین کے دوران براعظم افریقہ کے زائرین کرام کی خدمت کے لیے ایک مربوط پروگرام تیار کیا ہے۔
سنٹر فار افریقن سٹڈیز کا تعلق براعظم افریقہ میں مذہبی ابلاغ سے ہے، اور یہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک ہے۔
مرکز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ "ہم نے رہنمائی مراکز برائے گمشدہ افراد کے تعاون سے افریقی زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک سروس پلان تیار کیا ہے۔"
اس موقع پر رہنمائی مراکز برائے گمشدہ افراد کے سيد حسام محي الدين نے کہا کہ "افریقی براعظم کے زائرین کی رہنمائی کے لئے وزیٹر گائیڈ پروگرام انگریزی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔"
شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ، "ہم اس پروگرام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ یہ پروگرام زیارت اربعین کے دوران مقدس شہروں نجف اور کربلا آنے والے افریقی زائرین کے لیے اہم خدماتی پیکج ہے۔"