انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ: وویمن سروس کمپلیکس اگلے چند دنوں میں زائرین اربعین کے استقبال کے لئے تیار ہو گا۔

انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ نجف-کربلا روڈ پر واقع خواتین کے لیے نئے سروس کمپلیکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور آنے والے دنوں میں یہ کمپلیکس زائرین اربعین کے استقبال کے لئے تیار ہو گا۔

روضہ مبارک میں انجینئرنگ پراجیکٹس کے شعبہ کے سربراہ انجینئر ضییا مجید الصائغ نے کہا، "نیا سروس کمپلیکس، جو کہ خصوصی طور پر خواتین کے لیے ہے، نجف کربلا روڈ پر روضہ مقدس کے بیرونی ضیف کے ساتھ واقع ہے۔ یہ کمپلیکس اگلے چند دن میں زائرین اربعین کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دے گا۔"

انہوں نے مزید کہا: "اللیوا انٹرنیشنل کمپنی نے اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کیا ہے اور اب بھی اس منصوبے کو زیارت اربعین کے لئے مکمل کرنے کے لئے دن رات تین شفٹوں میں کام جاری ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ ، "یہ کمپلیکس 10 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے اور اس میں زائرین اور رضاکاروں کے لیے آرام کے کمرے، طبی مرکز، فارمیسی اور بہت بڑے کچن، ہالز، واٹرفلٹریشن پلانٹ، ایک آئسفیکٹری اور ایک پاور سٹیشن ہیں.

انہوں نے تصدیق کی، "کمپلیکس میں (200) سے زیادہ جدید سینٹری یونٹس ہیں۔ اسکے علاوہ کمپلیکس کیمروں، آڈیو آلات، مواصلات اور نگرانی کے جدید نظام سے لیس ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: