روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی الکفیل پبلک انویسٹمنٹ کمپنی نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ہنی بی کیپرز (Apimondia 47) کانفرنس میں شرکت کی۔ ۔یہ کانفرنس ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوئی۔
الکفیل پبلک انوسٹمنٹ کمپنی سے وابستہ مناحل الكفيل ہنی فارمز کے انچارج انجینئر حسنین محمد عبدالرضا نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ : "اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد شہد کی مکھیوںسے متعلق دنیا میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں جاننا اور شہد کی مکھیوں کے پالنے سے متعلق سائنسی اور عملی مطالعات کا جائزہ لینا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ کانفرنس شہد کی مکھیوں اور شہد کے شعبے سے وابستہ دنیا کے محققین اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس میں بنی بی فارمنگ سے متعلق سامان کی سب سے بڑی نمائش بھی منعقد کی گئی تھی، اس کے علاوہ فارمنگ سے متعلق سائنسی تحقیق بھی کانفرنس کا حصہ تھی۔"