الکفیل ہسپتال: 18 سالہ خاتون کے چہرے کی غیر متناسب ساخت کو درست کرنے کے لئے ایک پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن

الکفیل ہسپتال کی میکسیلو فیشل سرجری میں مہارت رکھنے والی میڈیکل ٹیم نے ایک 18 سالہ خاتون کے چہرے کے دونوں اطراف کی غیر متناسب حالت کو درست کرنے کے لئے ایک پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن کیا ہے۔

الکفیل ہسپتال میں میکسیلو فیشل سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا کہ "ایک 18 سالہ خاتون الکفیل ہسپتال میں ہمارے پاس آئی، جو چہرے کی ساخت کی پیدائشی خرابی کا شکارتھی۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا ستعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہڈیوں اور ناک کی سرجری کی ہے جبکہ جبڑوں اور تالو کے حصے بھی میں تبدیلیاں کی ہیں۔"

الطائی نے نشاندہی کی کہ "ملکی سطح پر یہ پیچیدہ کاسمیٹک سرجری صرف الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے میکسیلو فیشل سینٹر میں ہی کی جا سکتی ہیں کیونکہ یہاں ماہر طبی عملے کے علاوہ آپریشنز کی ایک وسیع رینج کو انجام دینے کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجیز اور جدید طبی سہولیات دستیاب ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: