العلقمی سروس کمپلیکس نے زائرین اربعین کے استقبال کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العلقمی سروس کمپلیکس کی انتظامیہ نے زائرین اربعین کے استقبال کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب علی نعمہ الخفاجی نے کہا کہ "ہمارے عملے نے اس سال محرم کے مہینے ابتداء ہی سے اپنی تیاریاں شروع کر دی تھیں، تاکہ کمپلیکس اور اس کے ہالز کو زائرین کے استقبال کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کے ساتھ تیار کیا جا سکے۔"
کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق ایام اربعین کے دوران یہاں روزانہ (30) ہزار سے زیادہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ "کمپلیکس زائرین کو بہت سی خدمات پیش کرتا ہے، جس میں زائرین کرام کو تین وقت کے کھانے کے علاوہ دن بھراور رات کو مختلف مشروبات، پھل اور سنیکس فراہم کرنا بھی شامل ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " کمپلیکس کی طرف سے کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیوانیہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کےتعاون سے زائرین کرام کو طبی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
کمپلیکس کے عملے کوخدمات فراہم کرنے میں متعدد آرگنائزیشنز کے رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہوتا ہے۔ "

العلقمی سروس کمپلیکس جو کہ کربلا- حلہ روڈ پر واقع ہے، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ان سائٹس میں شامل ہے جنھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایام اربعین کے دوران زائرین امام الحسین علیہ السلام کو براہ راست خدمات فراہم کرتیں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: