روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو نے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں رضاکارعملے جن کی تعداد 400 سے زیادہ ہے، کے لیے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے تاکہ پیرامیڈیکس اور طبی معالجین کو اربعین کے دورے میں شرکت کے لیے تیار کیا جا سکے۔
سول ٹریننگ یونٹ کے اہلکاراور ٹرینر اکرم العقابی نے کہا کہ "تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد ایسے پیشہ ورانہ تربیت یافتہ کیڈرز کو تیار کرنا ہے جو ہنگامی خدمات اور امداد فراہم کرنے کے قابل ہوں اور بابرکت دورے کے دوران زائرین کی زندگی اور تحفظ کے لیے ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی سے نمٹ سکیں۔"
اس کورس میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن ، خون بہنا، فریکچر، لو لگنا، زخمیوں کی منتقلی اور متعدی بیماریوں کی روک تھام ہیں۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز، تاکہ ٹرینیزکو عملی طور پر تربیت دی جاسکے اور ان انھیں سکھائے جانے والے طریقوں اور فرسٹ ایڈ سکلزکی جانچ کی جاسکے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ، "پروگرام میں مختلف گورنریٹس سے 400 سے زائد ٹرینیز شرکت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام (15) دن تک جاری رہے گا اور ہر دن (9) گھنٹے کے تربیتی و تعلیمی سیشنز پر مشتمل ہے۔"