زیارت اربعین کے احیاء اور تیاریوں کے ضمن میں قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی کوشیشیں

قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی انتظامیہ نے زیارت اربعین کے احیاء اور تیاریوں کے ضمن میں شارع (یا حسین علیہ السلام) پر قرآنی نمائش کے انعقاد کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید مھند المیالی نے کہا، "ہمارے ادارے کے عملے نے کالم (208) کے مقابل عظیم قرآنی نمائش کے قیام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس میں متعدد پویلینز اور ایک مرکزی اسٹیشن شامل ہے۔ اس نمائش کے قیام کا مقصد زائرین اربعین کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا ، قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا اورپوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا ہے، نیز قرآنی فورمز، فکری اورعلمی مقابلوں کا انعقاد بھی اس نمائش کا حصہ ہوں گے۔"

انہوں نے کہا کہ "اس نمائش کے لئے قرآن انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ یونٹس کے سربراہان کے ساتھ متعدد میٹنگز کی گئی تھیں، تاکہ ترجیحات کا تعین کیا جا سکے اور نمائش کے لئے مطلوبہ ضروریات فراہم کی جا سکیں۔ چونکہ اس سال کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے بعد دسیوں لاکھوں زائرین کی آمد متوقع ہے اس لئے ہم اس نمائش کے انعقاد پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ."

یہ ادارہ قرآنی ثقافت کو پھیلانے کے مقصد سے سال بھر میں بہت سے قرآنی منصوبے، سرگرمیاں اور کورسز منعقد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: